کیو…یو کرائن میں حکومت مخالف مظاہروں میں تیزی آگئی ہے ، سیکورٹی اہلکاروں کو بھی مزید اختیارات دے دئیے گئے۔ یو کرین کا دارالحکومت گزشتہ کئی دن سے میدان جنگ بنا ہوا ہے ،ایک طرف ہزاروں کی تعدا دمیں عوام ہیں تو دوسری طرف پولیس اہلکاروں کی فوج ۔اپوزیشن جماعتیں چاہتی ہیں کہ حکومت 24 گھنٹوں کے دوران قبل ازوقت انتخابات کا اعلان کرے ورنہ عوامی غضب کا سامنا کرے۔ اْس نئے متنازع قانون کو بھی کالعدم
قرار دیا جائے، جس کے تحت عوامی مظاہروں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔اسی دوران سکیورٹی اہلکاروں کو اضافی اختیارات دے دیے گئے ہیں۔ اب وہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے سٹرکوں کو بند کرنے کے علاوہ سخت سرد موسم میں تیز دھار پانی بھی برسا سکتے ہیں۔ حساس مقامات پر بکتر بند گاڑیاں بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز2 افراد گولی لگنے سے مارے گئے جب کہ اپوزیشن کے مطابق ہلاک شدگان کی تعداد پانچ ہے۔